لاہور: وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف نے لاہور میں پنجاب اکنامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 1979 میں پاکستان کی پر کیپیٹا انکم چائنہ سے زیادہ تھی۔ ہم ستر کی دہائی میں معاشی طور پر چائنہ سے آگے تھے۔
شہباز شریف نے کہا کہ 2007 میں دیامیر بھاشا ڈیم کے لیے زمین بھی نہیں خریدی گئی تھی۔ صرف انتخابی مہم کے لیے سب تشہیری مہم کی گئی۔
وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کرپشن ترقی کی راہ میں ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ اس کرپشن میں اشرافیہ شامل ہیں۔ وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کہتے ہیں ملک میں مارشل لاء لگانے والوں نے پاکستان کو تباہ کیا۔ سب سے پہلے پاکستان کا نعرہ لگانے والے کے پنجاب کے چیلوں نے بھی کرپشن کی۔
نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں