1965 جنگ کے ہیرو ایئرمارشل(ر) عظیم داود پوتاانتقال کر گئے

11:47 AM, 3 Apr, 2017

اسلام آباد:پاک فضائیہ کے ترجمان کے مطابق ایئر مارشل ریٹائرڈ عظیم داو¿د پوتا 84 سال کی عمر میں کراچی میں انتقال کر گئے۔ایئرمارشل عظیم داود پوتا نے16دسمبر1955کو پاک فضائیہ میں شمولیت اختیار کی ۔اور 1983میں ایئر فورس آف زمبابوے کے غیر مقامی کمانڈربنے۔
جرات و بہادری پر عظیم داود پوتا کو ستارہ جرات سے نوازا گیا۔ترجمان پاک فضائیہ عظیم داود پوتا دنیا بھر کے مسلمانوں کے لیے مشعل راہ تھے۔وہ اکتوبر 1999سے مئی 2000تک سندھ کے گورنر بھی رہے ہیں۔سربراہ پاک فضائیہ ایئرمارشل سہیل امان نے عظیم ہیروکی وفات پر گہرے رنج کا اظہار کیا ہے۔

مزیدخبریں