'تھانہ گارڈن ٹاﺅن میں زیرحراست خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا معاملہ مشکوک

11:14 AM, 3 Apr, 2017

لاہور:لاہور کے تھانہ گارڈن ٹاﺅن میں زیرحراست خاتون کے ساتھ مبینہ زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے، جسے کوئی بھی تسلیم نہیں کر رہا جبکہ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق واقعہ کی انکوائری جاری ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق ہفتہ اور اتوار کی درمیانی شب برکت مارکیٹ گارڈن ٹاون سے دو خواتین کو مشکوک سمجھ کر تھانے لایا گیا۔
جہاں رات کو تھانہ محرر نے ایک خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر زیادتی کی اورغائب ہوگیا۔ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ خاتون کے مطابق اس سے زیادتی نہیں ہوئی تاہم واقعہ کی انکوائری جاری ہے جلد حقائق سامنے لائیں گے۔

مزیدخبریں