ڈیرہ غازی خان میں ٹریفک حادثہ،3 افراد جاں بحق،8زخمی

10:59 AM, 3 Apr, 2017

ڈیرہ غازی خان:ڈیرہ غازی خان میں ٹرک اور ڈاٹسن میں ہونے والے تصادم کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 8 زخمی ہوگئے ۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز تونسہ روڈ پر کراچی سے جنوبی وزیرستان جانے والا ٹرک مخالف سمت سے آنے والی ڈاٹسن سے ٹکرایا تصادم کے نتیجے میں تین افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ آٹھ زخمی ہوئے ۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر اور لاشوں اور زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہیں۔

پولیس کے مطابق پولیس کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا ضابطے کی کارروائی مکمل ہونے کے بعد لاشوں کو لواحقین کے حوالے کیا جائے گا

مزیدخبریں