ایوان صدرنے اداکارہ نائلہ جعفری کے لیے دس لاکھ روپےجاری کر دیئے

10:52 AM, 3 Apr, 2017

کراچی:پاکستان ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کینسر کے مرض میں مبتلا ہو چکی ہیں انکے علاج معالجے کے لیے ایوان صدر نے 10لاکھ روپے درج کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے میں گلشن اقبال کے ایک نجی ہسپتال میں کینسر کے مرض مبتلا اداکارہ نائلہ جعفری نے مدد کی درخواست کی تھی جس کے بعد ایوان صدر میں فنکاروں سے متعلق کمیٹی نے رپورٹ پیش کی تھی۔رپورٹ دیکھنے کے بعد ایوان صدر نے اداکارہ کے علاض کے لیے فوری طور پر دس لاکھ روپے کا چیک جاری کر دیا۔

مزیدخبریں