دبئی: اگر آپ دنیا کی بلند ترین عمارت برج خلیفہ میں اپنے فلیٹ کا خواب اب تک پورا نہیں کرپائے تو شاید اب یہ ممکن ہوگیا ہے کیونکہ گزشتہ ایک سال کے دوران برج خلیفہ میں اپارٹمنٹس کی قیمت اوسطاً25 فیصد کم ہوچکی ہے۔
گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق رئیل سٹیٹ فرم کلٹنز کا کہنا ہے کہ صرف گزشتہ تین ماہ کے دوران برج خیلفہ میں رہائشی یونٹوں کی قیمت 6.9 فیصد نیچے آئی ہے۔ تازہ ترین معلومات کے مطابق برج خلیفہ کے نیچے والے فلورز پر 826 سکوائر فٹ کا ایک بیڈ پر مشتمل یونٹ 28 لاکھ درہم میں دستیاب ہے ۔
جبکہ قدرے بلندی پر 2 بیڈ کا اپارٹمنٹ جس کا رقبہ 1888 سکائر فٹ ہے تقریباً 53 لاکھ درہم میں دستیاب ہے۔برج خلیفہ کے علاوہ ہٹن ویلاز ایٹ دی لیکس اور ہٹن ویلاز ایٹ عریبین رانچز، پام ویلاز اور پام اپارٹمنٹس کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آرہی ہے۔ اس کے برعکس وکٹری ہائٹس اور وسطی دبئی میں عمار ڈویلپمنٹس جیسی جگہوں پر قیمتوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔