شیخوپورہ میں پرانی دشمنی پر تین افراد ہلاک،پانچ زخمی

08:14 AM, 3 Apr, 2017

شیخوپورہ :دیرینہ دشمنی کی بنا پر  نامعلوم افراد کی فائرنگ سےتین  افراد ہلاک جبکہ 5 زخمی ہو گئے،پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا کر ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

پولیس کے مطابق لاہور روڈ کی آبادی خان پور میں رکن ضلع کونسل عمران ڈوگر ساتھیوں کے ہمراہ گاڑیوں پر جا رہے تھے،اس دوران گھات لگائے اسماعیل ڈوگر کے لوگوں نے فائرنگ کر دی۔

فائرنگ کے نتیجے میں عمران ڈوگر سمیت 8 افراد شدید زخمی ہو گئے ،زخمیوں کو اسپتال لے جایا جا رہا تھا کہ عمران ڈوگر کے گن مین اظہر،زوہیب اور بابا عنایت دم توڑ گئے۔

اس سے قبل اسماعیل ڈوگر گروپ کے دونوجوان دو سال پہلے قتل ہوئے تھے ،جن کا مقدمہ عمران ڈوگر کے کزن اشتیاق ڈوگر کے خلاف درج ہوا اور وہ ابھی جیل میں ہے۔

مزیدخبریں