موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے بڑا ریلیف

09:23 PM, 2 Sep, 2024

اسلام آباد:بغیرلائسنس موٹرسائیکل چلانے والوں کیلئے بڑا ریلیف، سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر نے کہا موٹرسائیکل لائسنس کے لئےاب لرنرپرمٹ کےبعدانتظار نہیں کرناپڑے گا۔ سی ٹی او لاہور کا کہناتھا کہ محدودمدت کے لئےموٹرسائیکل لائسنس کے لئے42یوم کالرنرپریڈختم کیاجارہاہے،اب لرنر پرمٹ کے ساتھ ہی شہری ٹیسٹ دیکر لائسنس حاصل کرسکتے ہیں،سہولت فراہم کرنے کا مقصد قیمتی وقت کو محفوظ اور قانون پسند شہری بنانا ہے،بغیر لائسنس ڈرائیونگ پر 2 ہزار روپے جرمانہ ہے۔

عمارہ اطہرکا کہناتھا کہ شہری موٹرسائیکل کا لائسنس ایک، دو،پانچ سال تک کا بنوا سکتے ہیں،شفافیت کویقینی بنانے کے لئےلائسنس سینٹرزمیں کیش ہینڈلنگ کومکمل طورپرختم کردیاگیا۔


شہری لائسنس کےحصول کے لئےصرف شناختی کارڈکےہمراہ تشریف لائیں،ڈرائیونگ لائسنس کےتمام مراحل کی آڈیو،ویڈیو ریکارڈنگ کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں سی ٹی او ملتان نے کہا کہ ٹریفک پولیس کی جانب سے روڈ یوزرز کو چالان کی بجائے لائسنس جاری کرنے کی ہدایات کیں،سی ٹی او ملتان کا کہناتھا کہ  موٹر سائیکل سوار شہریوں سے گزارش ہے کہ اپنا ڈرائیونگ لائسنس فوری بنوائیں، ملتان کے تمام لائسنس سنٹرز شہریوں کی خدمت کیلئے کھلے ہیں، 2 ہزار کا چالان اب نہیں ہوگا۔

مزیدخبریں