چینی و جاپانی باشندوں پر 5 سال میں کتنے حملے ہوئے؟ حملوں  کی تفصیلات جاری

09:22 PM, 2 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:چینی و جاپانی باشندوں پر 5 سال میں کتنے حملے ہوئے؟ حملوں  کی تفصیلات جاری کردی گئی ہیں ۔

قومی اسمبلی میں اس حوالے سے تفصیلات  پیش کی گئی ہیں ۔وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی میں 24-2020 کے درمیان  حملوں کی تفصیل پیش کی ہے۔ وزارت داخلہ نے بتایا کہ بلوچستان میں چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے، جن میں 3 افراد زخمی ہوئے، خیبر پختونخوا میں چینی باشندوں پر 2 حملے ہوئے۔

تفصیل میں بتایا گیا کہ سندھ میں چینی اور جاپانی باشندوں پر 3 دہشت گرد حملے ہوئے، جن میں 5 غیرملکی اور 5 مقامی افراد جاں بحق ہوئے۔

قومی اسمبلی کو بتایا کہ کے پی میں چینی اور جاپانی باشندوں پر حملوں میں 2 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، 17 چینی باشندے جان کی بازی ہار گئے جبکہ 19 مقامی لوگ شہید ہوئے۔

وزارت داخلہ نے تفصیل میں بتایا کہ سال 2024 کی پہلی سہ ماہی میں خفیہ معلومات پر 2208 آپریشن کیےگئے، خفیہ آپریشنز میں 89 دہشت گرد ہلاک ہوئے اور 328 کو گرفتار کیا گیا۔

مزیدخبریں