اسلام آباد: وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کاکہنا ہےکہ رؤف حسن ترلے کر رہے ہیں کہ این آر او دے دو، یہ لوگ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔ وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نےقومی اسمبلی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ رؤف حسن ترلے کر رہے ہیں کہ این آر او دے دو، یہ لوگ سیاسی جماعتوں سے مذاکرات نہیں کرنا چاہتے ہیں۔
ان کامزید کہنا تھا کہ محمود اچکزئی سے سوال کروں گا، کیا وہ فوج کے ساتھ یہ مذاکرات کریں گے؟ بانی پی ٹی آئی سیاسی جماعتوں کے ساتھ مذاکرات نہیں کرنا چاہیے، پوچھتا ہوں اس پر اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی کا کیا موقف ہے؟
ان کا کہنا تھا کہ جن کو یہ آوازیں مار رہےہیں، ان سے مذاکرات کرنے ہیں، تو کرلیں، کہتے ہیں ہمارا اتحاد ہے، اس کے سربراہ محمود اچکزئی ہیں، وہ مذاکرات کریں گے۔ پہلے اپنےگھرمیں فیصلہ کرلیں کہ مذاکرات کرنے کس سے ہیں، جن سے مذاکرات کرنے ہیں، ان سے بھی کرلیں، ہمارا کوئی اختلاف نہیں۔
انہوں نے کہا کہ جو ان کے حالات ہیں اس میں یہ چاہتےہیں کہ اسٹیبلشمنٹ انہیں ریلیف دے، جب تک 9 مئی کا حساب نہیں ہوگا، کسی قسم کے مذاکرات کسی کے ساتھ نہیں ہوں گے۔