امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی ہلاک

امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا بہنوئی ہلاک

لاہور:امیر بالاج قتل کیس کے مرکزی ملزم طیفی بٹ کا  بہنوئی  ہلاک ہو گیا ۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن    کا کہنا ہے کہ   ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد نے فائرنگ کی۔فائرنگ سے 5 گولیاں جاوید بٹ کو لگیں اور 2 گولیاں اہلیہ کو لگیں۔

 جاوید بٹ کو لاہور میں کینال روڈ پر نامعلوم افراد نے گاڑی پر فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا۔

 پولیس کا کہنا ہے کہ جاوید بٹ اپنی اہلیہ ثمینہ کے ہمراہ اپنی پوتی اور پوتوں کو سکول سے لینے جا رہے تھے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن   کے مطابق ایف سی کالج انڈر پاس کے قریب 2 موٹر سائیکل پر سوار 4 افراد نے فائرنگ کی۔

فائرنگ سے 5 گولیاں جاوید بٹ کو لگی اور 2 گولیاں اہلیہ کو لگیں۔فائرنگ سے جاوید بٹ موقع پر جاں بحق ہوگیا۔

پولیس نے بتایا ہے کہ  فائرنگ سے زخمی خاتون ثمینہ بٹ کو سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ہے