نواز شریف آپ کے لیڈر کا نام لینا بھی مناسب نہیں سمجھتے، سیاسی یتیموں کا ٹولہ از خود ہی خیالی بلاؤ بنا رہا ہے: عظمی بخاری

04:56 PM, 2 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری کاکہنا ہے کہ   نواز شریف آپ کے لیڈر کا نام لینا بھی مناسب نہیں سمجھتے، سیاسی یتیموں کا ٹولہ از خود ہی خیالی بلاؤ بنا رہا ہے۔ وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری  نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ     نواز شریف آپ کے لیڈر کا نام لینا بھی مناسب نہیں سمجھتے، سیاسی یتیموں کا ٹولہ از خود ہی خیالی بلاؤ بنا رہا ہے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ مذاکرات کے لیے آپکے لیڈر مرے جارہے ہیں ہمیں کوئی دلچسپی نہیں، بانی پی ٹی آئی ڈیڑھ سال سے نوازشریف کی منتیں ترلے کررہے ہیں، نواز شریف کی سیاست، ویژن اور مشن صرف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی ہے، عمران خان کے ساتھ کسی جماعت کا سیاسی لیڈر بیٹھنا بھی مناسب نہیں سمجھتا۔

وزیراطلاعات پنجاب نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 9 مئی کا اشتہاری مراد سعید بیرون ملک بیٹھ کے حکومتی فیصلے کر رہا ہے کہ کس کو کابینہ میں رکھنا اور کس کو نکالنا ہے؟ یہ اب مراد سعید علی امین گنڈاپور کو بتارہا ، علی امین گنڈاپور عثمان بزدار پارٹ ٹو بن چکے ہیں۔

ان کاکہنا تھاکہ خیبر پختونخوا میں کرپشن اور اقرباء پروری کے خلاف آوازیں تحریک انصاف کے اندر سے اٹھ رہی ہیں، جو فنڈز کے پی کے عوام پر خرچ ہونے وہ ریوڑیوں کی طرح آپس میں بانٹے جا رہے ہیں۔

مزیدخبریں