قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے: اعظم نذیر تارڑ

04:50 PM, 2 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:وفاقی وزیرقانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے۔اسلام آباد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ توسیع نہیں لینا چاہتے۔انہوں نے مزید کہاکہ    دو تہائی اکثریت کی بات تو تب ہو جب توسیع لینا ہو۔

اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ چیف جسٹس کی توسیع پر بار بار بات کرنا غیر ضروری ہے، ہمیں ان کی توسیع کی بات اب چھوڑ دینی چاہیے۔ چیف جسٹس نے مجھے اور اٹارنی جنرل کو واضح کہا تھا وہ توسیع کے خواہشمند نہیں۔انہوں نے کہا کہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ معزز شخص ہیں، ان کے بارے میں بار بار کہنا کہ وہ توسیع لے رہے درست نہیں۔

وزیر قانون کا کہنا ہے کہ میری میڈیا کے دوستوں سے گزارش ہے اب کسی اور موضوع پر بات کر لیں۔

مزیدخبریں