" سبزی روٹی  نہیں ایگ چاؤمین کھانے میں دیا جائے"،کلکتہ ریپ کیس کے مرکزی ملزم کی جیل میں لذیذ کھانے کی فرمائش

کلکتہ:کلکتہ میں جونیئر لیڈی ڈاکٹر کے ساتھ   زیادتی اور قتل کے مرکزی ملزم سنجے رائے نے جیل میں لذیذ کھانوں کی فرمائش کردی۔اس کا کہنا ہےکہ سبزی روٹی  نہیں ایگ چاؤمین کھانے میں دیا جائے۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا کہ جیل قوانین کے تحت جیل میں تمام قیدیوں کیلئے ایک ہی کھانا تیار کیا جاتا ہے اور تمام قیدیوں کو وہی کھانا کھانا پڑتا ہے لہٰذا سنجے رائے کا انڈے چاؤمین کی فرمائش پوری نہ کی جاسکی۔بھارتی میڈیا کے مطابق جب سنجے نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کیا تو پولیس نے ڈانٹ ڈپٹ کر اسے روٹی سبزی کھانے پر مجبور کیا۔

واضح رہے کہ 9 اگست کو کلکتہ کے آر جی کار اسپتال سے وابستہ ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔

مصنف کے بارے میں