کراچی :کراچی میں نیگلیریا سے پہلی ہلاکت رپورٹ ہوگئی ہے۔ نیگلیریا وائرس کو دماغ خور وائر س بھی کہاجاتا ہے۔محکمۂ صحت کے ترجمان کے مطابق 25 اگست کو ضلع شرقی کے رہائشی نوجوان میں وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔
محکمہ صحت کے ترجمان کے مطابق کراچی میں نیگلیریا وائرس سے نجی ہسپتال میں زیرعلاج نوجوان انتقال کرگیا ہے۔
ترجمان کا مزید کہنا ہے کہ 19سال کے نوجوان کو 21 اگست کو ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا۔