اسرائیل میں ٹریڈ یونین کی ہڑتال ، ایئرپورٹس، ہسپتال اور بینکوں سمیت کاروبار متاثر

اسرائیل میں ٹریڈ یونین کی ہڑتال ، ایئرپورٹس، ہسپتال اور بینکوں سمیت کاروبار متاثر

تل ابیب :اسرائیل میں ٹریڈ یونین کی ہڑتال  کی وجہ سے   ایئرپورٹس، ہسپتال اور بینکوں سمیت کاروبار متاثر ہورہاہے۔ 
حماس کی قید سے یرغمالیوں کی رہائی کی خاطر جنگ بندی معاہدے کے لیے اسرائیل میں ہڑتال جاری ہے جس سے کاروبار زندگی شدید متاثر ہوئے ہیں۔

کچھ شہروں اور وہاں کی انتظامیہ نے اس ہڑتال سے لاتعلقی کا اظہار کیا ہے مگر اسرائیل کے متعدد اضلاع میں نظام زندگی معطل ہو کر رہ گیا ہے۔کئی ہسپتال بہت کم سروسز کے ساتھ کھلے ہیں جبکہ بینک بند پڑے ہیں۔ تاہم کچھ نجی کاروبار کھلے ہیں۔
 ٹریڈ یونین ہستادروت کے سربراہ کا کہنا ہے کہ اس وقت اسرائیل کے بین گورین ایئرپورٹ پر سوٹ کیسز کی بڑی تعداد دیکھی جا سکتی ہے۔

 کچھ پروازوں کو آج صبح منسوخ کیا گیا ہے۔بس اور لائٹ ریل سروسز کو کچھ علاقوں میں بند کر دیا گیا یا پھر بہت کم تعداد میں یہ چل رہی ہیں۔اسرائیلی میڈیا کے مطابق اسرائیل کی ٹریڈ یونین کے سربراہ ارنن بر ڈیوڈ کا کہنا ہے کہ آج ہونے والی عام ہڑتال شام چھ بجے ختم ہو جائے گی۔

مصنف کے بارے میں