پی ٹی اے کی جانب سے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

 پی ٹی اے کی جانب سے غیر قانونی سمز کی بندش کے دوسرے مرحلے کا آغاز ہوگیا

اسلام آباد :  وفاقی حکو مت کی ہدایت پر پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے موبائل فون سمز کے غیر قا نونی استعمال کو روکنے کے لیے سمو ں کی بندش کادوسرامرحلہ شروع کر دیا ہے ۔

پی ٹی اے کے مطابق  2017 سے پہلے زائد المیعاد شناختی کارڈز پر سمز کی بندش کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔حکام کا  کہنا ہے کہ شہری سمز کی بندش سے بچنے کے لیے شناختی کارڈز کی تجدید کروائیں۔ نادرا سے حاصل ہونے والے ڈیٹا کی بنیاد پر غیر قانونی سمز کو بند کیا جارہا ہے۔

 حکام کا بتانا ہے کہ پہلے مرحلے میں جعلی سمز اور  پھرکینسل ہونے والے شناختی کارڈز پر سمز بند کی گئیں ہیں جبکہ 16 اگست سے لے کر اب تک 69 ہزار سے زائد غیر قانونی سمز بند کی جا چکی  ہیں ۔اس کے بعد تیسرے مرحلے میں فوت شدہ افراد کے نام پر رجسٹرڈ سمز کو بند کیا جائے گا۔

پی ٹی اے حکام کے مطابق موبائل سمز کی بندش سے قبل صارفین کو آگاہی پیغامات بھی بھجوائے جارہے ہیں۔

مصنف کے بارے میں