9مئی سے روپوش پی ٹی آ ئی رہنما مرادسعیدکا وزیراعلٰی کے پی سےرابطےکاانکشاف

01:13 PM, 2 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

پشاور : 9 مئی سے روپوش پی ٹی آ ئی  رہنما مراد سعید کا  وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈ اپور اور پارٹی قیادت سے رابطے کا انکشاف ہوا ہے۔

پارٹی ذرائع کے مطابق مراد سعید نو مئی کیسز میں اشتہاری ہونے کی وجہ سےروپوش ہیں لیکن اس کے باوجود ان کے کے پی حکو مت اور دیگر پارٹی رہنما ؤ ں سے رابطے ہیں۔

 ذرائع کا کہنا ہے کہ  مرادسعید پارٹی کے اہم فیصلے کرنے وا لو ں میں شامل ہوتے ہیں ،اس کے علاوہ عاطف خان اور شکیل خان کو عہدوں سے ہٹانےکی تحریک بھی ان ہی کے کہنے پر  شروع کی گئی اور مرادسعید نے ہی علی امین گنڈاپور کو شکیل خان کے معاملات پر سخت ردعمل دینے پر آمادہ کیا تھا۔

پارٹی ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ پی ٹی آئی کے پی پارلیمانی پارٹی میں اختلافات کے پیچھے بھی مراد سعید اہم کردار ادا کر رہےہیں  جبکہ ان کے مخالف گروپ کے رہنما کی عمران خان سے ملاقات کرانے پر مشعال یوسفزئی کو بھی ہٹایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کو 9 مئی کیسز میں اشتہاری ملزم قرار دیا گیا ہے اور وہ تاحال روپوش ہیں۔

مزیدخبریں