راولپنڈی ٹیسٹ : پاکستان کا بنگلہ دیش کو جیت کے لیے 185 رنز کا ہدف

12:10 PM, 2 Sep, 2024

نیوویب ڈیسک

راولپنڈی:دوسرے ٹیسٹ میں پاکستان نے بنگلا دیش کو185رنز کا ہدف دے دیا۔

  پاکستا ن کا بنگلا دیش کے خلاف دوسراٹیسٹ بچانا بھی مشکل ہو گیا ، شاہینو ں نے مہمان ٹیم کو جیت کے لیے185 رنز کا ہدف دے دیا۔پوری ٹیم میں محمد رضوان اور  سلمان آغا مزاحمت کرتے نظر آ ئے۔

میچ کاآغاز  پر پاکستان نے دو وکٹوں کے نقصان پر 21 رنز کی برتری سے کیا۔ صائم ایوب  20، شان مسعود 28 اور بابر اعظم 11 رنز بناکر آؤٹ ہوئےجبکہ سعود شکیل 2 ،عبداللہ شفیق 3اورخرم شہزاد صفر پر آؤٹ  ہو گئے۔

بنگلہ دیش کے ناہید رانا نے 3، حسن محمود نے 2 جبکہ تسکین احمد نے ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز بنگلہدیشی ٹیم پہلی اننگز میں 262 رنز بنا کر آؤٹ ہو ئی تھی جبکہ پاکستان کو 122 رنز کی برتری حاصل تھی۔

یاد رہے کہ کھیل کے تیسرے دن پاکستان کی دو وکٹیں چوتھے اوور میں گرگئی تھیں، عبد اللہ شفیق 3 اور  خرم شہزاد بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔

مزیدخبریں