امریکی گلوکار اور ریپر ‘فیٹ مین اسکوپ’ لائیو کنسرٹ کےدوران انتقال کر گئے

امریکی گلوکار اور ریپر ‘فیٹ مین اسکوپ’ لائیو کنسرٹ کےدوران انتقال کر گئے

واشنگٹن : امریکی شہر ہیمڈن میں مشہور امریکی گلوکار او ر ریپر فیٹ مین اسکوپ پرفارمنس کے دوران اچانک انتقال کرگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق 53 سالہ امریکی ریپر فیٹ مین اسکوپ ہیمڈن کنیکٹیکٹ میں “گرین اینڈ گولڈ پارٹی” میں لائیو پرفارم کررہے تھے کہ اچانک اُن کے سینے میں تکلیف محسوس ہوئی جس کے بعد وہ اسٹیج پر گِرگئے تھے۔

جس کے بعد انہیں فوری طور پت ہسپتال منتقل کیا گیا تھا  لیکن وہ  جانبر نہ ہوسکے اور دُنیا سے رخصت ہوگئے۔

گلوکار کے ٹور مینیجر، ڈی جے اور پروڈیوسر برچ مائیکل نے اپنی سوشل میڈیا پوسٹ کے ذریعے فیٹ مین اسکوپ کی موت کا اعلان کیا۔ان کی اچانک موت نے اُن کے مداحوں سمیت امریکی میوزک انڈسٹری کو غم سے نڈھال کردیا ہے۔

واضح رہے کہ فیٹ مین اسکوپ نیویارک میں پیدا ہوئے تھے اور ان کا اصل نام آئزک فری مین III ہے، وہ اپنی پُرجوش پرفارمنس اور خوبصورت آواز کی وجہ سے کافی مقبول تھے۔اپنے کیریئر کے دوران انہو ں نےمتعدد سُپر ہٹ گانے گائے اور کئی بین الاقوامی موسیقی ایوارڈز بھی اپنے نام کیے۔

مصنف کے بارے میں