چیئرمین پی سی بی کا چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 میں انٹری فری کرنے کا اعلان

 چیئرمین پی سی بی کا چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 میں انٹری فری کرنے کا اعلان

لاہور : چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی )محسن نقوی کی جانب سے شائقین کی توجہ حاصل کرنے کیلئے چیمپئنز ون ڈے کپ 2024 کے فائنل اور سیمی فائنل کے علاوہ باقی تمام میچز میں انٹری فری کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

گزشتہ روز  چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی زیرصدارت اجلاس ہوا  تھا جس میں چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سلمان نصیر، چیف فنانشل آفیسر جاوید مرتضی، مشیر بلال افضل، ڈائریکٹر ڈومیسٹک عبداللہ خرم نیازی، ڈائریکٹر کمرشل، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس، سینئر جنرل منیجر ڈومیسٹک جنید ضیا سمیت دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی تھی۔

 اجلاس کے بعد انٹری فری کرنے کا اعلان کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ فیصل آباد کی عوام کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتی ہے، کافی عرصے بعد فیصل آباد میں کسی بڑے ٹورنامنٹ میں پاکستان کے ٹاپ کھلاڑی ایکشن میں نظر آئیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  چیمپئنز کپ سے نہ صرف ٹیلنٹ سامنے نکل کر  آئے گا بلکہ ہماری ڈومیسٹک کرکٹ  میں بھی بہتری آئے گی۔

 خیال رہے کہ چیمپئنز ون ڈے کپ 12 سے 29 ستمبر 2024 تک اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں منعقد ہو گا جس میں 5 ٹیمیں ڈولفنز، لائنز، پینتھرز، اسٹالینز، اور وولفوز شرکت کریں گی۔

مصنف کے بارے میں