میانوالی : پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 2 اہلکار زخمی

میانوالی : پولیس چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کا حملہ ناکام ، 2 اہلکار زخمی

میانوالی:میانوالی کے تھانہ عیسیٰ خیل کی قبول خان پولیس چیک پوسٹ پر خوارجی دہشتگردوں نے حملہ کر دیا  ،جسےایک بار پھر بھرپور طاقت سے ناکام بنا دیا گیا ہے۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق 12 سے 14 خوارجی دہشتگردوں نے رات کے وقت موقع کا فائدہ اٹھا کر قبول خیل چیک پوسٹ پر راکٹ لانچرز اور ہینڈ گرنیڈز سے حملہ کیا تھا۔واقعے کے وقت  پنجاب پولیس کےنوجوان الرٹ تھے۔

ترجمان کے مطابق حملے میں 2 اہلکار معمولی زخمی ہو ئے ہیں جبکہ  پولیس کی مؤثر جوابی کارروائی پر دہشتگرد تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے ، دہشتگردوں کی گرفتاری کے لیےعلاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔ مفرور دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچنے کے امکانات ہیں۔

آئی جی پنجاب ڈاکٹرعثمان انور نے دہشتگردوں کا حملہ ناکام بنانے پر پولیس چیک پوسٹ قبول خیل کے اہلکاروں کو شاباش دی ہے۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ چند ماہ میں پنجاب پولیس پر دہشت گردوں کا یہ 9 واں حملہ ہے جسے ناکام بنایا گیا ہے۔

مصنف کے بارے میں