اسحاق ڈار نے ڈالر کو مستحکم رکھا ہوا تھا: ملک بوستان

اسحاق ڈار نے ڈالر کو مستحکم رکھا ہوا تھا: ملک بوستان

کراچی: چیئرمین پاکستان فاریکس ایکسچینج ایسوسی ایشن ملک بوستان نے کہا ہےکہ اسحاق ڈار نے ڈالر کو مستحکم رکھا ہوا ہے نگران وزیر خزانہ کے بیان سے مارکیٹ میں بے چینی پھیلی ہے۔ 

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ملک بوستان نے کہا کہ اسحاق ڈار نے ڈالر کو 270 تک رکھا ہوا تھا ان کے جانے کے بعد نگران وزیر خزانہ نے جو بیان دیا کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ حالات اتنے خراب ہیں اس سے ڈالر پر دباؤ آیا۔

ملک بوستان نے مزید کہا کہ حالات خراب ہیں تو ٹھیک بھی ہوسکتے ہیں۔ 71ء میں حالات اس سے بھی زیادہ خراب تھے لیکن ٹھیک ہوگئے اب پھر انشاء اللہ ٹھیک ہوجائیں گے۔ 

مصنف کے بارے میں