نواز شریف کی واپسی شاندار استقبال سے مشروط

04:13 PM, 2 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: نواز شریف پاکستان آنے سے کیوں گریزاں  ہیں،   بار بار واپسی کی تاریخ آگے جانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔ 


نیو نیوز  کے مطابق نواز شریف اپنے نام کے بھرم کے خوف میں مبتلا ہیں۔ قائد مسلم لیگ ن نواز شریف کو جیل جانے یا مقدمات کا اتنا خوف نہیں ہے  جتنا خوف اپنے  نام کے بھرم ٹوٹ جانے کا ہے کہ وطن واپسی پر اگر عوام انکے استقبال کو نہ نکلی تو ان کا بھرم ٹوٹ سکتا ہے۔

نوازشریف کو 13 جولائی 2018 سے اب زیادہ مشکل صورتحال نے بھی نواز شریف کو خوفزدہ کر رکھا ہے۔  نواز شریف وطن واپسی سے قبل استقبال کی تیاریوں پر اطمینان چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں