پاکستان ہاکی ٹیم فائیو سائیڈ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

01:55 PM, 2 Sep, 2023

نیوویب ڈیسک

صلالہ: پاکستان ہاکی ٹیم فائیو سائیڈ ایشیا کپ کے فائنل میں پہنچ گئی۔  پاکستان نے فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لئے بھی تاریخ میں پہلی بار کوالیفائی کیا ہے۔ 

پاکستان نے سیمی فائنل میں عمان کو 3 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دی، قومی ٹیم اب تک ٹورنامنٹ میں ناقابل شکست  رہی.

عمان کے شہر صلالہ میں جاری فائیو سائیڈ ایشیا کپ اپنے اختتامی مراحل میں داخل ہوگیا،  آج کھیلے جانے والے پہلے سیمی ٖفائنل میں پاکستان نے عمان کو 3 کے مقابلہ میں 7 گول سے شکست دے کر ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

 
 پاکستان نے فائیو سائیڈ ورلڈ کپ کے لیے بھی کوالیفائی کرلیا ہے، جس پر صدر و  سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) نے کھلاڑیوں اور ٹیم مینجمنٹ کو مبارکباد پیش کی۔

 پاکستان کی جانب سے کپتان پاکستان رانا عبدالوحید 21 گول کے ساتھ ایونٹ کے ٹاپ اسکورر ہے۔ 1994 ورلڈ کپ گولڈ میڈلسٹ اولمپئن وسیم فیروز بطور ہیڈ کوچ ٹیم کے ساتھ ہیں۔

مزیدخبریں