ٹرین اور منی بس کے درمیان تصادم، 6افراد جاں بحق، متعدد زخمی

ٹرین اور منی بس کے درمیان تصادم، 6افراد جاں بحق، متعدد زخمی
سورس: File

سینٹیاگو: چلی میں مسافر ٹرین  ایک منی بس سے ٹکرا گئی اور اسے کئی میٹر  تک گھسیٹ کر لے گئی، جس کے نتیجے میں چھ افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

عالمی خبررساں ادارے کے مطابق یہ حادثہ چلی کے دارالحکومت سے تقریباً 500 کلومیٹر (310 میل) جنوب میں سان پیڈرو ڈی لا پاز قصبے کے قریب ریلوے کراسنگ پر پیش آیا۔

پولیس میجر جوآن فرانسسکو کیراسکو کے مطابق منی بس میں 14 مسافر سوار تھے، جن میں سے چھ حادثے میں ہلاک ہو گئے۔


ان کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔  Guillermo Grant Benavente ہسپتال نے بتایا کہ پانچ افراد شدید زخمی ہیں، جن میں سے تین کی سرجری ہوئی ہے۔

چلی کی اسٹیٹ ریلوے کمپنی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ ریلوے کراسنگ پر تصادم کے وقت گاڑیوں کی آمدورفت میں رکاوٹیں لگائی گئی تھیں اور معمول کے مطابق کام کر رہی تھیں۔ اس نے کہا کہ سیکیورٹی کیمرے کی فوٹیج کا جائزہ لے کر اس کی تصدیق ہوئی ہے کہ ٹرین پھاٹک بند تھا اور منی بس ڈروئیور نے رکاوٹوں کا احترام نہیں کیا۔

مصنف کے بارے میں