چیئر مین پی ٹی آئی کا بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ لڑنے کا فیصلہ

چیئر مین پی ٹی آئی کا بین الاقوامی عدالتوں میں مقدمہ لڑنے کا فیصلہ
سورس: File

لاہور: چیئر مین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے بین الاقوامی عدالتوں میں بھی مقدمے لڑنے کا فیصلہ کر لیا۔

پاکستان تحریک انصاف پارٹی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ چیئر مین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے  بین الاقوامی شہرت یافتہ بیرسٹر جیفری رونالڈ رابرٹسن کو "غیر قانونی حراست اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں" سے متعلق مقدمات میں بین الاقوامی عدالتوں میں اپنی نمائندگی کرنے کے لیے مقرر کر دیا گیا ہے۔

اس حوالے سے لندن کی ایک وکلا فرم  Doughty Street International کی جانب سے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی ایک پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے ڈوٹی سٹریٹ چیمبرز کے ایک  انسانی حقوق کے نامور بیرسٹر جیفری رابرٹسن کے سی کو غیر قانونی حراست اور انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے سلسلے میں بین الاقوامی عدالتوں میں ان کی نمائندگی کے لیے مقرر کیا ہے۔

9 مئی کے بعد سے پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان سمیت پارٹی رہنماؤں پر کئی مقدمات کیے گئے ہیں جو پاکستانی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں جن میں سے بہت سے رہنماؤں کو گرفتار کیا گیا ہے تو بہت سے رہنماؤں نے پارٹی سے علیحدگی اختیار کر لی ہے۔

سابق وزیر اعظم و چیئر مین پی ٹی آئی عمران خان سائفر کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اٹک جیل میں قید ہیں تاہم اب پی ٹی آئی نے اپنے مقدمے  بین الاقوامی عدالتوں میں بھی لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔

مصنف کے بارے میں