گلگت: گلگت بلتستان میں امن و مان کی صورتحال کے قیام کے لیے صوبے میں فوج طلب کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کے زیر صدارت اجلاس میں گلگت بلتستان میں امن وامان کی صورتحال کے پیش نظر فیصلہ کیا گیا ہے کہ بڑے شہروں میں اسکاؤٹس، رینجرز اور ایف سی تعینات کی جائے گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امن و امان کے قیام کےلیے دفعہ144 نافذ کرنےکا بھی فیصلہ کیا گیا جبکہ انتظامیہ نے گلگت بلتستان میں غیرقانونی اجتماعات اور سڑکوں کی بندش پر بھی پابندی عائد کردی ہے۔
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان گلبر خان کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع سے نفرت پھیلانے پر بھی سخت کارروائی ہوگی۔