پرویز الہٰی ، محمود خان اور عمران خان  کا رویہ شرمناک، سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے کنسرٹ کر رہے ہیں: بلاول 

پرویز الہٰی ، محمود خان اور عمران خان  کا رویہ شرمناک، سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے کنسرٹ کر رہے ہیں: بلاول 
سورس: File

کراچی: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خزانہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے ملک کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوبا ہوا ۔ پنجاب اور سندھ کے وزرائے اعلیٰ سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے کنسرٹ منعقد کر رہے ہیں۔ 

بلاول بھٹو زرداری نے ٹویٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کو اپنی تاریخ کے بدترین سانحے کا سامنا ہے ۔ ملک کا ایک تہائی حصہ زیرآب آچکا ہے ۔ پاکستان میں تقریبا ساڑھے تین کروڑ افراد متاثر ہوئے جو کل ملکی آبادی کا ساتواں حصہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ  سابق وزیراعظم خیبرپختونخوا اور پنجاب میں کنسرٹ کررہے ہیں ۔پنجاب اور خیبرپختونخوا کے وزرائے اعلی سیلاب متاثرین کی امداد کے بجائے سابق وزیراعظم کی تقاریب کے انعقاد میں مصروف ہیں۔

 چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ  ان حالات میں ایسا رویہ شرم ناک ہے پہلے انسان بنو، پھر سیاست دان بنو ۔ 

مصنف کے بارے میں