سندھ کی جامعات کے گریڈ 1 سے 16 کے غیر تدریسی ملازمین کی بھرتی کا اختیار بھی وزیراعلیٰ کے سپرد

10:23 PM, 2 Sep, 2022

کراچی: سندھ حکومت  کے محکمہ یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نےصوبے کی تمام یونیورسٹیز میں بھرتیوں کا اختیار وائس چانسلرز سے لے لیا ہے۔

جامعات کے ایکٹ کے تحت وائس چانسلرز کو بھرتیوں کے  اختیارات سے روک دیا  اور  بھرتیوں کو مجاز اتھارٹی کی پیشگی اجازت سے مشروط کردیا  گیا ہے ۔اور واضح کیا گیا ہے کہ اب گریڈ 1 سے 22 تک کسی بھی بھرتی کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کی اجازت ضروری ہوگی کوئی بھی یونیورسٹی اس کے بغیر بھرتی یا تقرری نہیں کرسکتی۔

 یاد رہے کہ اسی طرح کا ایک حکم نامہ کچھ سال پہلے بھی جاری کیا گیا تھا تاہم اس میں گریڈ 17 اور اس سے اوپر گریڈ کے ملازمین کی بھرتیوں کو   مجاز اتھارٹی کی اجازت سے مشروط کیا گیا تھا۔ نئے حکم نامے کے مطابق  اب  گریڈ 1 سے 16 تک کہ غیر تدریسی ملازمین کو بھی  پہلے سے جاری شدہ حکم نامے کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔

مزیدخبریں