خوش دل شاہ نے دل خوش کردیا، پاکستان کا ہانگ کانگ کو فتح کے لیے 194 رنز کا ہدف

08:48 PM, 2 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

شارجہ: ایشیا کپ میں پاکستان نے ہانک کو فتح کے لیے 194 رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ خوش دل شاہ نے دھواں دھار اننگز کھیلی اور 15 گیندوں پر 5 چھکوں کی مدد سے 35 رنز بنائے ۔ 

شارجہ میں کھیلے جا رہے میچ میں ہانک کانگ کے کپتان نزاکت خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ اننگز کے شروع میں پاکستانی بلے باز دباؤ کا شکار رہے ۔بابر اعظم صرف 9 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پہلے 13 اوورز میں پاکستان نے دفاعی انداز اپنایا۔

13 اوورز کے بعد محمد رضوان اور فخرزمان کھل کر کھیلے اور دونوں بلے بازوں نے نصف سنچریاں سکور کیں۔ فخر زمان 41 گیندوں پر 53 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے ان کی جگہ آنے والے خوش دل شاہ نے دل خوش کردیا۔محمد رضوان 57 گیندوں پر 78 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ 

مزیدخبریں