خان صاحب اپنے نوجوانوں کو تمیز سکھائیں کہ وہ بڑوں کی عزت کریں: مونس الہٰی

خان صاحب اپنے نوجوانوں کو تمیز سکھائیں کہ وہ بڑوں کی عزت کریں: مونس الہٰی
سورس: Twitter

گجرات: مسلم لیگ ق کے سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر مونس الہٰی نے کہا ہے کہ میں عمران خان سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ اپنے نوجوان فالوررز کو تمیز سکھائیں کہ وہ گھر میں بزرگوں کی عزت کریں اگر انہیں اختلاف رائے کرنا ہے تو تہذیت کے دائرے میں رہ کر کریں۔

گجرات میں جلسہ عام سے خطاب کرتے مونس الہٰی نے کہا کہ لوگ مجھے کہتے ہیں کہ میں عمران خان کو وزیر اعظم کیوں کہتا ہوں؟ تو میرا ان کو جواب ہوتا ہے کہ آپ پاکستان کا نقشہ دیکھ لیں کہ زیادہ علاقے پر کس کی حکومت ہے۔ 

انہوں نے مریم نواز کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ مریم نواز تم نے گجرات میں جلسی کی تھی یہ دیکھو عمران خان نے جلسہ کیا ہے۔ عمران خان تم سے سنبھلنے والا نہیں ہے اپنے والد صاحب کو بلواؤ۔ جس دن عمران خان نے کہا شہباز شریف کو اسلام آباد میں ہی بند کر دو ہم انہیں ادھر ہی بند کر دیں گے۔

مصنف کے بارے میں