ٹوئٹ کیسے ایڈٹ کیا جائے ؟جانیے اس خبر میں

07:54 PM, 2 Sep, 2022

دیگر ایپس کی طرح سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر   میں بھی جدت لائی جارہیہے ۔ پوسٹ میں ہونے والی غلطی کو دور کرنے کے لیے عملی طور پر کام شروع کردیا گیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کی رپورٹ کے مطابق ایڈٹ بٹن فیچر پہلے ٹوئٹر کے ملازمین کے لیے متعارف کروایا جائے گا اس  کے بعد  صرف کمپنی کے ‘ٹوئٹر بلو’ صارفین یعنی ماہانہ سبسکرپشن کے حامل سبسکرائبرز  سہولت  دستیاب ہوگی۔

  دوسری جانب کمپنی کی جانب سے ایک بلاگ میں کہا گیا کہ ٹوئٹ کو ایڈٹ کرنے کا فیچر صارفین کو یہ سہولت فراہم کرے گا کہ اگر وہ پوسٹس میں ٹائپنگ کی غلطی کر بیٹھتے ہیں اور اضافی ٹیگ لگانا بھول جاتے ہیں تو وہ اسکو  ایڈٹ کرسکیں گے۔  یہ سہولت ٹوئٹ پوسٹ کرنے کے 30 منٹ کے اندر  مددگار رہے گی

کمپنی کے مطابق ایڈٹ کیے جانے والی ٹوئٹس ٹائم اسٹیمپ اور لیبل کے ساتھ نظر آئیں گی جس سے پڑھنے والوں کو معلوم ہوجائے گا کہ اوریجنل ٹوئٹ کو ایڈٹ کیا گیا ہے۔

ٹوئٹر  کمپنی  کی جانب سے کہا گیا ہے کہ یہ  ایک آزمائشی فیچر ہے جسے مخصوص صارفین کے لیے متعارف کروایا جائے گا، فیچر  کا  جائزہ  بھی لیا جائے گا  کہ صارفین اس فیچر کا غلط استعمال کیسے کررہے ہیں۔

کمپنی نے بتایا کہ پہلے ایک ملک میں اس فیچر کا ٹیسٹ ہوگا اور اس کو مدنظر رکھتے ہوئے دیگر ممالک میں اسے متعارف کرایا جائے گا۔

مزیدخبریں