سندھ میں سیلاب سے کتنے افراد جاں بحق ہوئے اور کتنے مکان تباہ ہوئے ؟ وزیر اعلیٰ نے اعداد وشمار بتادیئے

07:03 PM, 2 Sep, 2022

کراچی :وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کا کہناہے  سیلاب سے صوبے میں30 لاکھ مکان تباہ ہوئے،کسی جگہ کوئی کچا مکان نہیں بچا، پکے مکان بھی رہنے کے قابل نہیں رہے۔

کراچی میں صوبائی وزراکے ہمراہ پریس کانفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہکا کہنا تھا کہ سندھ میں سیلاب کی شدت بہت زیادہ ہے، سیلاب متاثرین کی مدد کیلئے ہر ممکن کوشش کررہے ہیں،  تباہ کن سیلاب سے 470 افراد جاں بحق اور 8 ہزار314 زخمی ہوئے۔

 وزیر اعلی سندھ مرادعلی شاہ  کا مزید کہنا تھا  سیلاب سے سندھ کے 30 لاکھ مکان تباہ ہوئے، جس سے کروڑوں افراد  بے گھر  ہوئے  ۔10 مئی کو محکمہ موسمیات نے معمول سے زیادہ بارشیں ہونے کی پیشگوئی کی ،اتنے وسائل نہیں تھے  کہ زیادہ بارش کی تیاری کی جاتی ، سندھ کے متعدد علاقوں میں 700 سے 1100 ملی میٹر بارش ہوئی ،سیلاب متاثرین کو بے نظیر انکم سپورٹ کے تحت امدادی رقوم دی جارہی ہیں۔

مزیدخبریں