قرض مانگتے شرم آتی ہے، اب دنیا ہماری مدد نہیں کرنا چاہتی ،پٹرولیم مصنوعات پر لیویز بڑھائیں گے: مفتاح اسماعیل 

قرض مانگتے شرم آتی ہے، اب دنیا ہماری مدد نہیں کرنا چاہتی ،پٹرولیم مصنوعات پر لیویز بڑھائیں گے: مفتاح اسماعیل 
سورس: File

اسلام آباد: وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ  پیسے مانگتے ہوئے بہت شرم آتی ہے، اب دنیا ہماری مدد نہیں کرنا چاہتی، پاکستان کو اپنے وسائل  پر گزارا کرنا ہوگا۔ 

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے مفتاح اسماعیل نے کہا کہ مہنگائی ریکارڈ سطح پر ہے جس پر شرمندہ ہوں۔ صرف سندھ میں زراعت کو ایک ارب ڈالر کا نقصان ہوا۔پاکستان میں کوئی ٹیکس نہیں دیتا۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ بجلی کی قیمت دو ماہ بعد کم کر دیں گے۔ پٹرولیم مصنوعات پر لیویز بڑھائی جائیں گی۔ ہم نے ملک کو ڈیفالٹ ہونے سے بچا لیا ہے۔ 

مصنف کے بارے میں