اسلام آباد: وفاقی وزیر ریلوے اور ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق نے ملک بھر میں تباہی کے باوجود سیاسی جلسے سے جاری رکھنے پر عمران خان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ لاکھوں گھرانے سیلابی پانی میں ڈوب گئے ۔گھر گھر ماتم ،تباہی سوگ ،کرب اور اذیت ہے۔
خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ ہر طرف تباہی کے باوجود پی ٹی آٸی کی صوباٸی حکومتیں سرکاری خرچ پر عمران کے جلسے رچانے میں مصروف ہیں۔ کوٸی شرم ،نہ بھرم ، نہ حیا اور نہ وفا ہے۔