رانا شمیم توہین عدالت کیس سماعت کیلئے مقرر 

04:21 PM, 2 Sep, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق چیف جج گلگت بلتستان رانا شمیم توہین عدالت کیس اسلام آباد ہائی کورٹ نے سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔

نیو نیوز کے مطابق چیف جسٹس اسلام آباد ہائی کورٹ کی سربراہی میں بنچ 5 ستمبر کو سماعت کرے گا ۔ موسم گرما کی تعطیلات کے بعد اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم توہین عدالت کیس سماعت کے لیے مقرر کیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے رانا شمیم کو دوبارہ بیان حلفی پیش کرنے کا حکم دے رکھا ہے۔ 

واضح  رہے کہ اپنے حلف نامے میں رانا شمیم نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج کو ٹیلی فون کر کے کہا تھا کہ نواز شریف اور مریم نواز کی درخواست ضمانت کو 2018 کے عام انتخابات تک منظور نہ کریں۔

رانا شمیم کے مطابق جسٹس ثاقب نثار نے یہ کال گلگت کے دورے کے دوران کی، جہاں انہوں نے جی بی سپریم اپیلٹ کورٹ کے ریسٹ ہاؤس میں ان کی میزبانی کی تھی۔

مزیدخبریں