شہباز گل کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر

شہباز گل کیخلاف اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ضمانت کی درخواست دائر

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشہباز گل نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے مقدمے میں ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیراعظم عمران خان کے چیف آف سٹاف شہباز گل کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں ایس ایچ او کوہسار، سٹی مجسٹریٹ غلام مرتضیٰ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ درخواست گزار سابق وزیراعظم عمران خان کا چیف سٹاف آفیسر ہے جسے 9 اگست کو تھانہ کوہسار پولیس نے گرفتار کیا اور 17 اگست کو پمز کے سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل میڈیکل بورڈ نے ان کا معائنہ کیا۔ 
درخواست میں کہا گیا ہے کہ اڈیالہ جیل اور پمز کے میڈیکل بورڈ کے مطابق درخواست گزار پر تشدد کے شواہد ملے ہیں اور عدالت سے استدعا ہے کہ کیس کے حتمی فیصلے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔ 

مصنف کے بارے میں