دبئی: ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) ایشیاکپ ٹی20 کے آخری گروپ میچ میں آج پاکستانی ٹیم ہانگ کانگ کے مدمقابل آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں جاری ایشیاءکپ کے پہلے میچ میں پاکستان کو بھارت کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے باعث آج کا میچ دونوں ٹیموں کیلئے ناک آؤٹ ہو گا۔
پاکستان اور ہانگ کانگ میں سے جو ٹیم بھی میچ جیتے گی وہ سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کر جائے گی جبکہ ہارنے والی ٹیم ٹورنامنٹ سے باہر ہو جائے گی جبکہ یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 7 بجے کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے میچ میں لنکن ٹائیگرز نے بنگالیوں کو دو وکٹوں سے شکست دے کر سپر فور مرحلے کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ بنگلہ دیش ٹورنامنٹ سے باہر ہو گئی ۔
دوسری جانب ایشیاکپ میں بھارت، افغانستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہلے ہی سپر فور مرحلے میں کوالیفائی کر چکی ہیں اور آج کا میچ اس بات کا فیصلہ کرے گا کہ سپر فور مرحلے میں جانے والی چوتھی ٹیم کون سی ہو گی۔
ایشیاءکپ میں آج پاکستان اور ہانگ کانگ کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی
10:55 AM, 2 Sep, 2022