اسلام آباد : پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئرکرافٹ شامل ہوگیا ہے ۔تقریب کے آغاز سے قبل نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے لئے دعائے مغفرت کی۔
ترجمان کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی پہلے جدید لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئرکرافٹ کی پاک بحریہ میں شمولیت کی تقریب کے مہمان خصوصی تھے ۔
Induction ceremony of #PakNavy first modern Long Range Maritime Patrol twin engine jet aircraft held at PNS Mehran, Khi. CNS Adm Muhammad Amjad Khan Niazi graced the occasion as chief guest. The aircraft will be force multiplier for Maritime Operations.(1/2) pic.twitter.com/Wej4xPEk22
— DGPR (Navy) (@dgprPaknavy) September 2, 2021
تقریب کے آغاز سے قبل نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ۔انکا کہنا تھا کہ پاک بحریہ عصر حاضر کےچیلنجز کا ادراک رکھتے ہوئے حربی آلات کو جدید تر بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ پاک بحریہ محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔
ترجمان کے مطابق شامل کیا جانے والاجہاز برازیل کا تیار کردہ دوہرے انجن والا ایمبریئر جیٹ ایئرکرافٹ ہے. اس نوع کےجہازدنیا بھر میں فضائی آپریشنز کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں ۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس نوع کےمزید دو جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔