کابل :اسلامی امارات افغانستان کے اعلان سے ایک روز قبل ہی ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد نے امریکہ پر بجلیاں گرا دیں ،طالبان نے چین کے گیم چینجر منصوبے سی پیک کی حمایت کر دی ۔
اطالوی اخبار 'لا -رپبلکا سے بات کرتے ہوئے ترجمان طالبان ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا، چینی امداد افغان ترقی کی بنیاد بنائےگی،ہم چین سمیت دنیا کے تمام ممالک کے ساتھ بہتر تجارتی روابط رکھنا چاہتے ہیں ،ہم نے دنیا کو یقین دلا یا ہے کہ افغان سرزمین آئندہ کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی ۔
ذبیح اللہ مجاہد کا کہنا تھا ون بیلٹ ون روڈ منصوبے قدیم شاہراہ ریشم کو بحال کر ے گا ،جو چین سمیت دیگر ممالک کے درمیان سنٹرل ایشیا کا راستہ ہموار کرے گا ،انہوں نے کہا چین بین الاقوامی منڈیوں کےلیے ہمارا گیٹ وے ہوگا۔