لاہور : ٹک ٹاکر عائشہ اکرم کی شناخت پریڈ کی عدالت نے رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق خاتون نے 104 ملزمان میں سے چھ ملزمان کی شناخت کی جبکہ چار ملزمان کو غلط شناخت کیاملزمان کو کل ضلع کچہری میں پیش کیاجائے گا۔
نیو نیوز کے پاس موجود جوڈیشل مجسٹریٹ کی رپورٹ کے مطابق عائشہ اکرم نے شہر یار، مہران،عابد ،ارسلان ،ساجد اور افتخار کو شناخت کیا خاتون نے تین گواہوں بلال ،ریمبو اور صدام کی موجودگی میں شناخت کی ۔
عدالتی رپورٹ کے مطابق چاروں ملزمان جیل میں چھ ماہ سے مختلف مقدمات میں قید تھے۔خاتون کا کہنا تھا کہ ملزم افتخار نے اسکے کپڑے پھاڑے اور ہاتھوں میں اٹھایاٹک ٹاک عائشہ اکرم نے ارسلان پر تشدد کرنے کا الزام عائد کیا۔
عائشہ کا کہنا تھا کہ شہر یار نے دھکے دیکر جنگلے کے ساتھ مارااور مہران نے زودوکوب کیا ۔خاتون کے مطابق عابد نے سیلفیاں لیں اور غلط حرکات کیں ۔ ملزم ساجد نے لڑکوں کو اس کی طرف آنے کے لیے اکسایا جبکہ اب تک 160 ملزمان جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں قید ہیں جس میں سے 104 کی شناخت پریڈ کی کارروائی مکمل کر لی گئی ہے۔