اسلام آباد جنوبی ایشیا کا محفوظ ترین شہر قرار

اسلام آباد جنوبی ایشیا کا محفوظ ترین شہر قرار
کیپشن: اسلام آباد جنوبی ایشیا کا محفوظ ترین شہر قرار
سورس: فائل فوٹو

اسلام آباد: دنیا کے محفوظ ترین شہروں پر نظر رکھنے والے ادارے نے رواں سال کے 6 ماہ کی فہرست جاری کر دی جس میں اسلام آباد کو جنوبی ایشیا کا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے۔

دنیا بھر کے محفوظ ترین شہروں اور ممالک کا ریکارڈ مرتب کرنے والے ادارے نمبیو نے 2021 کے ابتدائی 6 ماہ کی فہرست جاری کی جس کے مطابق جنوبی ایشیا میں سب سے محفوظ ترین شہر منگلور کو قرار دیا گیا ہے، جہاں سیفٹی انڈیکس کی شرح 74.66 فیصد رہی۔

نمبیو کی جانب سے جاری کردہ فہرست میں اسلام آباد کو جنوبی ایشیا کا دوسرا محفوظ ترین شہر قرار دیا گیا ہے، جہاں کا سیفٹی انڈیکس 70.85 فیصد رہا۔

اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقت نے نمبیا کی جانب سے جاری کی جانے والی فہرست بھی شیئر کی۔

اس فہرست میں افغان دارالحکومت کابل ، ڈھاکا، مالی بھی شامل ہے، جہاں بالترتیب جرائم کی شرح 76.55، 23.45 اور 64.94 ریکارڈ کی گئی ہے۔