جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں بطور جج تعیناتی کیلئے رضا مند

08:12 PM, 2 Sep, 2021

اسلام آباد: جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔ ‏

ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک نےجوڈیشل کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ ‏جسٹس عائشہ ملک کی نامزدگی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 9 ستمبر کو ہو گا۔

جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہوں گی۔ جسٹس عائشہ ‏ملک لاہورہائی کورٹ کی سینئرجج ہیں۔

خیال رہے کہ سپریم کورٹ کےجج جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو ریٹائر ہو گے تھے اور جسٹس عائشہ ملک ‏کو ‏جسٹس مشیرعالم کی نشست پر تعینات کیا جائے گا۔

چیف جسٹس گلزار احمد نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں ‏‏جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی جائے گی۔

مزیدخبریں