اسلام آباد: جسٹس عائشہ ملک نے سپریم کورٹ میں تعیناتی کیلئے رضامندی ظاہر کر دی۔
ذرائع کے مطابق جسٹس عائشہ ملک نےجوڈیشل کمیشن کو تحریری طور پر آگاہ کر دیا ہے۔ جسٹس عائشہ ملک کی نامزدگی کیلئے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 9 ستمبر کو ہو گا۔
جسٹس عائشہ ملک سپریم کورٹ میں تعینات ہونے والی پہلی خاتون جج ہوں گی۔ جسٹس عائشہ ملک لاہورہائی کورٹ کی سینئرجج ہیں۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ کےجج جسٹس مشیر عالم 17 اگست کو ریٹائر ہو گے تھے اور جسٹس عائشہ ملک کو جسٹس مشیرعالم کی نشست پر تعینات کیا جائے گا۔
چیف جسٹس گلزار احمد نے 9 ستمبر کو جوڈیشل کمیشن کا اجلاس طلب کرلیا ہے جس میں جسٹس عائشہ ملک کو سپریم کورٹ کا جج بنانے کی منظوری دی جائے گی۔