قطر طالبان کے ساتھ کابل ائیرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کر رہا ہے، وزیر خارجہ

07:50 PM, 2 Sep, 2021

دوحہ: قطر کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ہم طالبان کے ساتھ مل کر جلد ازجلد کابل ائیرپورٹ کو دوبارہ کھولنے کے لیے کام کر رہا ہے اور ترکی سے بھی مدد لینے پر غور کیا جار رہا ہے۔ 

قطری نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق شیخ محمد بن عبدالرحمان کا کہنا ہے کہ کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے ترکی سے بھی مدد لینے پر غور کیا جار رہا ہے۔ 

برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے ہمراہ دوحہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قطری وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ کابل ائیر پورٹ کو دوبارہ فعال کرنے لیے ہم بہت محنت کر رہے ہیں اور امید ہے کہ ہم جلد ہی اسے چلانے میں کامیاب ہو جائیں گے۔

دوسری جانب افغان سول ایوی ایشن کے ایک عہدیدار نے بتایا ہےکہ کابل ائیرپورٹ سےاندرون ملک پروازیں کل (جمعہ) سے شروع کی جائیں گی جب کہ بین الاقوامی پروازیں شروع کرنے میں وقت لگے گا۔

خیال رہے کہ گذشتہ روز ہی قطر کا طیارہ تکنیکی ٹیم کو لے کر کابل ائیرپورٹ پہنچا تھا تاکہ کابل ائیرپورٹ پر فضائی آپریشن کی بحالی کے لیے طالبان سے بات چیت کی جا سکے۔

فرانسیسی خبر ایجنسی اے ایف پی کے مطابق قطر سے آنے والی ٹیم دیگر فریقین کی درخواست پر کابل ائیرپورٹ کو دوبارہ فعال کرنے کے لیے آئی ہے تاکہ کابل ائیرپورٹ پر انسانی بنیادوں پر فضائی آپریشن بحال ہو سکے اور انخلا کا آپریشن دوبارہ شروع کیا جا سکے ۔

مزیدخبریں