امریکا کا پاکستان کو فائزر ویکسین کی مزید 40لاکھ سے زیادہ خوراکیں دینے کا فیصلہ

06:09 PM, 2 Sep, 2021

واشنگٹن: امریکا نے پاکستان کو فائزر کی کورونا ویکسین کی مزید 40لاکھ سے زیادہ خوراکیں عطیہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے سےگفتگو کرتے ہوئے ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ پاکستان کو ویکسین کی 40لاکھ سے زیادہ خوراکیں آج بھجوائی جارہی ہیں۔

ترجمان وائٹ ہاؤس نے بتایا کہ پاکستان کو 41 لاکھ 49ہزار کورونا ویکسین کی خوراکیں کوویکس پروگرام کے تحت بھجوائی جارہی ہیں۔

 ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکا پاکستان کو جون سے لے کر اب تک فائزر اور موڈرنا ویکسین کی 92 لاکھ سے زیادہ خوراکیں پہلے ہی دے چکا ہے اور ہم دنیا بھر میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو بچانے کے لیے کوشاں ہیں۔

خیال رہے کہ کوویکس کورونا ویکسین کو پوری دنیا کے درمیانے اور کم آمدنی والے ممالک میں منصفانہ طور پر پہنچانے کے لیے عالمی ادارہ صحت اور دیگر اداروں کا مشترکہ  پروگرام ہے۔

مزیدخبریں