لاہور:بیوی کے چھوڑنے کے غم میں شوہر خودکشی کے لئے ضلع کچہری کی چھت پر چڑھ گیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کی عدالت میں اس وقت دلچسپ صورتحال پیدا ہوگئی جب پسند کی شادی کرنے والی بیوی نے شوہر سے طلاق کے لئے بیان دے دیا اور شوہر اپنی بیوی سے دور رہنے کے غم کی وجہ سے خودکشی کی کوشش میںٰ عدالت کی چھت پر چڑھ گیا ۔
کچہری میں موجود افراد نے خودکشی کرنے کی کوشش کرنے والے کو پکڑلیا اور ا س کی کوشش کو ناکام بنا دیا ۔
پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے عدالت میں خاوند کو چھوڑ کر والدین کے ساتھ جانے کا بیان دیا تو خاوند نے عدالت کی عمارت سے کود کو خود کشی کی کوشش کی pic.twitter.com/OeoKB1W5NA
لاہور:پسند کی شادی کرنے والی لڑکی نے عدالت میں خاوند کو چھوڑ کر والدین کے ساتھ جانے کا بیان دیا تو خاوند نے عدالت کی عمارت سے کود کو خود سوزی کی کوشش کی pic.twitter.com/OeoKB1W5NA
— Arshad Chaudhry (@arshdchaudhary) September 2, 2021
عبدالرحمان کا کہنا تھا کہ بیوی سے بہت پیار کرتا ہوں لیکن صباء نے عدالت میں والدین کے ساتھ جانے کا بیان دے دیا، بیوی مجھے چھوڑ گئی، مجھے خودکشی کرنی ہے۔ عبدالرحمان احاطہ عدالت میں سر دیواروں میں مارتا رہا۔