لاہور: لاہور بورڈ کی جانب سے انٹرمیڈیٹ امتحانات کے تنائج کا اعلان 30ستمبر اور میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
لاہور بورڈ نے میٹرک اور انٹرکے نتائج کی تاریخوں کا اعلان کر دیا جس کے تحت انٹرمیڈیٹ امتحانات کے تنائج کا اعلان 30 ستمبر اور میٹرک امتحانات کے نتائج کا اعلان 16 اکتوبر کو کیا جائے گا۔
یاد رہے کہ حکومت نے 10ویں اور 12ویں جماعت کے امتحانات 10 جولائی کے بعد لینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ امتحانات منتخب مضامین میں لیے جائیں گے۔
بعد ازاں لاہور بورڈآف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن کی جانب سے انٹرمیڈیٹ سالانہ امتحان 2021 پارٹ ون کے امتحانات کا آغاز 12 اگست سے ہوا تھا، جس میں 159762 امیدواروں نے شرکت کی۔
اس سے قبل میٹرک کے امتحانات 29 جولائی سے 8 اگست تک جاری رہے تھے ، جس میں مجموعی طور پر3لاکھ8ہزار94 امیدواروں نے امتحانات میں حصہ لیا تھا ۔