کوئٹہ :بزرگ سیاستدان اورسابق وزیراعلی بلوچستان سردارعطاءاللہ مینگل طویل علالت کے بعدکراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ،سردار عطااللہ مینگل دل کے عارضے میں مبتلا تھے۔
ترجمان بی این پی کے مطابق وہ ایک ہفتے سے کراچی کے نجی اسپتال میں زیرعلاج تھے۔
92 سال کے سردار عطااللہ مینگل بلوچستان کے پہلے وزیر اعلیٰ تھے ،سیکرٹری اطلاعات بی این پی آغا حسن بلوچ نے سردار عطااللہ مینگل کے انتقال کی تصدیق کر دی ۔